2 نومبر 2013 - 20:30
اقوام متحدہ میں ایران کی قرارداد منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو ترک اسلحہ اور عالمی سیکورٹی کے متعلق کمیٹی نے ایٹمی ترک اسلحے کے بارے میں ایران کی قرارداد کو منظوری دے دی ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے دفتر نے اس کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں ایٹمی ترک اسلحہ کے بارے میں قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا جسے امریکا، صہیونی ریاست اور مغربی ملکوں کی مخالفت کے باوجود منظور کر لیا گیا۔ اس قرارداد کی حمایت میں 113 ووٹ پڑے جبکہ سات ملکوں نے اسکی مخالفت میں ووٹنگ کی۔ اس قرارداد میں ایٹمی اسلحوں کے مالک ملکوں سے مطالبہ کیا گیا ہے وہ شفافیت کے اصول پر عالمی نگرانی میں اپنے ایٹمی ذخیروں کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے تیزی کے ساتھ ضروری اقدامات کریں۔واضح رہے کہ این پی ٹی معاہدے کی بنیاد پر جس پر عمل 1970 سے ضروری ہو چکا ہے، تمام ایٹمی اسلحہ رکھنے والے ملکوں نے اپنے ایٹمی ہتھیاروں کو تباہ کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں مشرق وسطی کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک رکھنے کے 1995 کی قرارداد پر عمل کی تاکید بھی کی گئی ہے۔  اسی طرح اس میں صیہونی حکومت سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے وہ این پی ٹی میں شامل ہو اور اپنے ایٹمی مراکز کو عالمی نگرانی میں دے۔

.......

/169